لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(انواراسلام کمیانہ) اسلامی جمعیت طلبہ نے نئی نسل کو اسلام اور پاکستان سے محبت سکھائی ہے۔ لاکھوں طلبہ اس تحریک سے وابستہ ،رضائے الہی کا حصول ان کا نصب العین اور مقصد ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے 78ویں یومِ تاسیس پر امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے جمعیت طلبہ کے 78ویں یومِ تاسیس کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ عظیم الشان تحریک ہے۔
لاکھوں طلبہ اس تحریک سے وابستہ ہیں،اس تنظیم نے نئی نسل کو اسلام اور پاکستان سے محبت سکھائی ہے۔رضائے الہی کا حصول اسلامی جمعیت طلبہ کا نصب العین اور مقصد ہے۔ملکی تاریخ میں جمعیت طلبہ نے سیاسی اور تعلیمی افق پر برپا ہونے والے تحریکوں میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔جمعیت ہر طرح کے علاقائی، لسانی، نسلی، مسلکی تعصب سے پاک ہر علاقے، زبان، قوم، مسلک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج بھی جب پاکستان کے تعلیمی ادارے مالی اور انتظامی بحرانوں کا شکار ہیں اور طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع کم ہی میسر ہوتے ہیں تو ایسے میںجمعیت ہی واحد تنظیم ہے جو طلبہ کو نہ صرف بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرتی ہے۔
بلکہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے نکھارنے کے لیے بہترین مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ اس لیے یہ کہنا بجا ہو گا کہ آج کے اس دور میں اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے جدوجہد کے لیے برسرپیکار ہے۔