قومی کتاب تحریک فکری بیداری کا آغاز ہے: ڈی جی لائبریریز پنجاب کاشف منظور

قومی کتاب تحریک فکری بیداری کا آغاز ہے: ڈی جی لائبریریز پنجاب کاشف منظور

قومی کتاب تحریک فکری بیداری کا آغاز ہے: ڈی جی لائبریریز پنجاب کاشف منظور
لاہور(پ۔ر) ڈی جی لائبریریز پنجاب کاشف منظور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ محکمہ لائبریریز پنجاب نے ’’قومی کتاب تحریک / نیشنل بک ریڈنگ مومنٹ‘‘ کے نام سے ایک ملک گیر مہم شروع کر رکھی ہے۔

اس تحریک کا بنیادی نعرہ ’’ایک سال، ایک کتاب‘‘ ہے، جس کا مقصد ہر پاکستانی کو سال میں کم از کم ایک کتاب کے مطالعے کی طرف راغب کرنا ہے۔کاشف منظور کا کہنا تھا کہ موبائل اور سوشل میڈیا کے اس دور میں معلومات تو عام ہیں لیکن گہرا مطالعہ کم ہوتا جا رہا ہے۔

کتاب آج بھی انسان کی بہترین دوست اور فکری تبدیلی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ مطالعہ نہ صرف علم میں اضافہ کرتا ہے بلکہ سوچ، کردار اور قوتِ برداشت کو بھی نکھارتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اردو کے ساتھ پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی اور دیگر علاقائی زبانوں کے ادب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس مقصد کے لیے بک کلبز، مصنف سے ملاقات، کتابوں کے تعارف اور آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کو مطالعے کے فروغ کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Shares