چیئرمین سی بی اے پھول یونین محمد اسلم بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں تقریب

چیئرمین سی بی اے پھول یونین محمد اسلم بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں تقریب

وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی جانب سے محمد اسلم بھٹی کو ریٹائرمنٹ پر مبارک باد دی گئی۔

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز ( سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد نے محمد اسلم بھٹی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی جانب سے محمد اسلم بھٹی کو چیک پیش کیا گیا وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے محمد اسلم بھٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی آئندہ زندگی میں صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز عبد الطیف اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو امتیاز مجتبیٰ غوری نے شرکت کی یونین کے اراکین افضل شیر، سلیم بلوچ، حاجی ارشد، اشتیاق جنجوعہ، اکرم گجر، حمد قریشی، پرویز میوانی اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی اور محمد اسلم بھٹی کو ریٹائرمنٹ پر مبارک باد دی۔

Shares