جون 19, 2026
آج کے مادہ پر ستانہ دور میں جب کہ ہر شخص دنیاوی خواہشات کی تکمیل میں مصروف ہے حضرت شیخ المشائخ خواجہ جان محمد چشتی کی ذات بابر کات اس دنیا میں فیوض برکات کا چشمہ ثابت ہوئی ہیں
حضرت قبلہ عالم کا اخلاق حسنہ ان تمام خوبیاں اوصاف سے مرصع تھا جو اولیاء کا ملین کا طریق رہا ہے آپ کے شب و روز سنت مطہرہ کے عملی نمونہ تھے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے رگ و پے میں میں رچا ہوا تھا اب 22 فروری 1909 با مقام فیروزپور پیدا ہوئے اپ کے دادا قطب عالم خواجہ شرف الدین چشتی خلیفہ خاص حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی نے ارشاد فرمایا کہ یہ بچہ صاحب کمال اور ولی کامل ہوگا
دنیاوی اور دینی تعلیم سے فراغت حاصل کرنے کے بعد مشہور روحانی بزرگ حضرت خواجہ محمد یار چشتی بہاولپور کی خدمت میں حاضر ہو کر اکتسابِ فیض کیا تکمیل ولادت و خلافت کے ہزاروں گم کشتہ مخلوق کی رہنمائی فرمائی مگر اپنی حیات طیبہ میں سخت مجاہدات اور ریاضت کی حتی کہ پانچ سال نماز معکوس ادا فرمائی کشف و کرامات اولیاء کا ملین کو حاصل ہوتا ہے مگر اپ کشف وکرامت کے اظہار سے منع فرماتے
لیکن سماع کے اداب و قواعد کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے صاحب وجداور صاحب درد تھے اس لیے جو آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا درد کی نعمت سے بہرہ مند ہوتا۔ مریدین کی اصلاح کے لیے اپ تصوف کے ادق اور نقطہ رس کتابوں کا درس بھی دیتے ان کتابوں میں فصوص الحکم۔ فتوحات مکیہ۔ تحفہ مرسلہ۔عوارف المعارف کشکول کلیمی اور لواہح جامی جیسی کتابیں پڑھائی جاتیں
حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی کے بعد حضرت شیخ المشائخ میں وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے تصوف کی کتابوں کا باقاعدہ درس دیا اس درس کے ذریعے بڑے بڑے دانشور کثیر تعداد میں فیضیاب ہوئے اپ نے 22 فروری 1972 پاکپتن شریف بعمر 63سال کی کی عمر میں وصال فرمایا
اپ کے وصال کے بعد اپ کے بڑے صاحبزادے نور المشائخ خواجہ زید احمد چشتی آپ کے سجادہ نشین ہوئے ہیں آپ بھی تصوف کی ان ادق کی کتابوں کا درس دیتے رہے اپ ایک صاحب سلسلہ سجادہ نشین ہوئے ہیں ہر سال پانچ چھ محرم الحرام میں قبلہ عالم کا عرس پاک منایا جاتا ہے
نور المشائخ حضرت خواجہ ڈاکٹر زید احمد نے اپنے مرشد پاک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لاکھوں لوگوں کو حق اشنا فرمایا اور ہر قمری ماہ کی چھ تاریخ کو حضور قبلہ عالم کی یاد میں عظیم الشان چھٹی شریف کی محفل کا انعقاد فرمایا
درس وتدریس کے ساتھ غربا و مساکین کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام فرماتے ہیں خدائے رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را
چھپونواں سالانہ عرس مبارک 5.-6 محرم الحرام 1448ہجری آستانہ عالیہ فریدیہ ہنجروال شریف لاھور میں ادا کیا جاتا ہے۔

طالبِ دعا خادم طارق پرویز فریدی
