بیڈ رومز کے کیمرے ہیک کر کے ہزاروں غیر اخلاقی پورن ویڈیوز تک رسائی

جنسی استحصال سکینڈل۔ ہزاروں کپلز کی غیر اخلاقی پورن ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت

عالمی خبریں

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز( ویب ڈیسک) کیمرے ہیک کر کے ہزاروں کپلز کے بیڈ رومز تک رسائی شہریوں کی غیر اخلاقی پورن ویڈیوز ایڈیٹ کر کے ڈارک ویب پر مہنگے داموں فروخت کرنے کا انکشاف۔ میگا جنسی استحصال کے اس سکینڈل نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چار ملزمان نے لاکھوں لوگوں کے آئی پی کیمرے ہیک کر لیئے اور کمزور پاس ورڈز کی بدولت بہت آسانی کے ساتھ کیمرے تک رسائی لی اور پھر شہریوں کے بیڈ رومز کی غیر اخلاقی پورن ویڈیوز کا ڈیٹا ایڈٹ کر کے ڈارک ویب پر مہنگے داموں فروخت اور اپ لوڈ کی گئیں

یہ آئی پی کیمروں سی سی ٹی وی کیمروں کا سستا متبادل سمجھے جاتے ہیں کمزور پاس ورڈز کی بدولت ملزمان نے آسانے سے کیمرے ہیک کر لیئے اور کپلز کی بیڈ رومز میں ہونے والی سرگرمیوں کو ایدٹ کیا اور دارک ویب پر بیچ دیا۔ پولیس نے مزید تین افراد کو بھی گرفتار کیا جو یہ مواد دیکھتے یا خریدنے میں ملوث پائے گئے غیر قانونی ویڈیوز کا دیکھنا یا اپنے پاس رکھنا بھی جرم ہے۔ پولیس نے متعدد مقامات پر لوگوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ ان غیر اخلاقی پورن ویڈیوز کو حذف کرانے میں کاوش کا حصہ بنیں

جنوبی کوریا کی نیشنل پولیس ایجنسی کے سائبر انویسٹی گیشن چیف پارک ووہیون نے کہا ہے  کہ آئی پی کیمرہ ہیکنگ اور خفیہ طور پر فلم بندی انتہائی سنگین جرم ہے جو متاثرین کو شدید ذہنی اذیت دینے کا موجب بنتا ہے

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں لگے آئی پی کیمروں کے پاس ورڈ فوراً تبدیل کریں باقاعدگی سے پاس ورڈز اپ ڈیٹ اور کیمروں کی سیکیورٹی چیک کرتے رہیں۔ تاہم اس میگا جنسی سکینڈل نے جنوبی کوریا کے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت اور ہلا کے رکھ دیا ہے۔

مزید

میگا سیکس سکینڈل  ۔   بیڈ رومز کی ریکارڈنگ    ۔   غیر اخلاقی ویڈیوز   ۔     ڈارک ویب کیا ہے

 

 

Shares