اسلام آباد۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) گھریلو گیس صارفین کی بڑک مشکل حل ہو گئی وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا ہے اب گیس صبح پانچ بجے سے لیکر رات دس بجے تک بلا تعطل فراہم کی جائے گی یعنی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اس بات کو وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کنفرم کیا۔
انہوں نے کہا چونکہ سردیوں میں گیس کی طلب زیادہ ہو جاتی ہے اس لیئے وزیر اعظم نے آج بھی اعلی سظح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیئے علاوہ ازیں وزیراعظم نے اسی سلسلے میں متعدد اہم اجلس کیئے اور متعلقہ حکام کو اس سال گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیئے اور ان شااللہ اس سال عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں گھریلو صارفین کو 460 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی فراہم کی گئی جبکہ رواں سال نومبر میں یہ مقدار بڑھ کر 590 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ہے یعنی تقریباً 26 فیصد اضافی گیس فراہم کی جارہی ہےاور سوئی سدرن کے علاقوں میں بھی 18 فیصد زائد گیس دی جا رہی ہے، جس کے باعث شکایات میں قابلِ ذکر کمی آئی ہے۔