غزہ کے افسوس ناک واقعے پر مبنی فلم ،،دی  وائس آف ہند رجب کا اہم اعزاز

غزہ کے درد ناک موضوع پر مبنی فلم ،،دی وائس آف ہند رجب،،گولڈن گلوب ایوارڈ کیلئے نامزد

شوبز

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک)غزہ کے افسوس ناک واقعے پر مبنی فلم ،،دی وائس آف ہند رجب،، کو  گولڈن گلوب ایوارڈ میں بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد کرلیا گیا ہے  یہ فلم فلسطین کی پانچ  سالہ بچی ہند رجب کے دل دہلا دینے والے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔ 29 جنوری 2024 کو پانچ سالہ بچی ہند رجب غزہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نقل مکانی کی کوشش کر رہی تھی جس دوران  اس کی کار پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا

ہند رجب نے ہلال احمر کے رضاکاروں کو فون کال کرکے مدد طلب کی لیکن مدد پہنچنے سے پہلےہی بچی شہید ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ  یہ فلم رواں سال وینس فلم فیسٹیول کا دوسرا بڑا  Silver Lion prize جیوری ایوارڈ بھی جیت چکی ہے جہاں فلم کو23 منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن بھی دیا گیا۔

Shares