پی سی بی کا آذاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

پی سی بی کا آذاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

کھیل

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران اعلان کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جارہے ہیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے مظفرآباد میں اعلیٰ معیار کے مطابق فائیواسٹار ہوٹلز بھی موجود ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزادجموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔

دوسری جانب لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹیلنٹ کے حوالے سے دنیا کی نمبر ون کرکٹ لیگ ہے۔ لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل روڈ شو کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی دوسری اور ٹیلنٹ کے اعتبار سے نمبر ون کرکٹ لیگ ہے۔

دو نئی ٹیموں کے آنے سے لیگ میں مزید بہتری آئے گی۔ سب کو کہوں گا کہ لیگ میں نئی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی لیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا معیار ہر سال بلند ہوتا جا رہا ہے جو 40 دن میں مکمل ہو جاتی ہے جب کہ دیگر لیگز تین تین ماہ چلتی ہیں۔ اتنے میں تو بچہ بھی بڑا ہو جاتا ہے

Shares