خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے پر غور

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنے کا امکان

اہم خبریں

اسلام آباد ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) ملک کے اہم صوبے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی چینلز کے مطابق وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کر رہی ہے اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے پی برقرار رکھا جائے گا۔ تاہم اگر تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو 3 سیاسی شخصیات کے نام زیر غور ہیں۔

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں گورنرراج لگانے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئےگورنرراج لگانے کا معاملہ زیرِ غور ہے کیوں کہ خیبر پختونخواہ کی صورتحال سب کے سامنے ہے، صوبے میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے، کب تک ایک صوبے کے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑیں گے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن تین شخصیات بارے سوچا جا رہا ہے ان میں امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، آفتاب شیرپاؤ کے نام گورنر کے پی کے لیے زیر غور ہیں، اگر سیاسی شخصیات کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو دو سابق فوجیوں کے نام بھی زیر غور ہیں۔

سابق فوجیوں میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کے نام شامل ہیں۔

Shares