حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات سستی کردی گئیں، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) نجی چینلز کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، آئندہ 15 روز کےلیے پٹرول کی نئی قیمت 263.45 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.79 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت279.65 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ سامنے آیا تھا، پٹرول کی قیمت میں عوام کو 3 روپے سے زائد کے ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
اوگرا کی جانب سے ابتدائی ورکنگ تیار کی گئی تھی جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 70 پیسے فی لٹر تک کمی ہونا تھی مگر اس میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
ذرائع نے ڈیزل 4 روپے 28 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کل پٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرتا ہے، جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ تفصیلی غور و خوض کے بعد اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجواتا ہے۔
