جشنِ بسنت ۔ پی ایچ اے لاہور کا لبرٹی چوک میں 60 بائے 60 فٹ کا دیوقامت پتنگ نصب

جشنِ بسنت ۔ پی ایچ اے لاہور کا لبرٹی چوک میں 60 بائے 60 فٹ کا دیوقامت پتنگ نصب

پاکستان

لاہور۔ڈیلی ٹائمز(فیاض مدثر) اہم شاہراہوں، چوراہوں اور نمایاں مقامات کو بیوٹیفکیشن، ہارٹیکلچر اور آرائشی لائٹنگ کے ذریعےدلکش بنا دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کے وژن کے مطابق پی ایچ اے لاہور کی جانب سے جشنِ بسنت کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھر میں بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جشنِ بسنت کی تیاریوں کے تحت لبرٹی چوک میں 60 بائے 60 فٹ کا دیوقامت پتنگ نصب کیا ہے ،اس کے اطراف وسیع رقبے پر جدید ایل ای ڈی اسکرین، رنگ برنگی لائٹنگ اور خوبصورت ہارٹیکلچر ورک جو شہری حسن میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے۔

جیل روڈ، گلبرگ، مال روڈ، کینال، فیروز پور روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، موسمی پھولوں کی کاشت اور سجاوٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ شہر لاہور بسنت کی روایتی رنگینیوں اور خوبصورتی کا خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔

اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن ہے کہ جشنِ بسنت کو محفوظ اور خوشگوار ماحول میں منایا جائے اور ساتھ ہی لاہور کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔

ایم ڈی پی ایچ اے لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بسنت کے موقع پر حکومتی ایس او پیز اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور عوامی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ لاہور کی خوبصورتی برقرار رہے۔

Shares