سوناکشی سنہا کے ساتھ ایئرپورٹ پر کیا ہوا؟ شدید برہم ہو گئیں

سوناکشی سنہا کے ساتھ ایئرپورٹ پر کیا ہوا؟ شدید برہم ہو گئیں

شوبز

لاہور۔ڈیلی ٹائمز( شوبز ویب ڈیسک) سوناکشی سہنا شدید برہم کیوں ہوئی ؟ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 38 سالہ سوناکشی سنہا نے منگل کے دن اپنی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر اس حوالے سے صورتِ حال شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں صبح 4 بجے سے ایئر پورٹ پر موجود تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میری پرواز صبح 5 بجے کی تھی، یہ پرواز 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی اور مجھے اپنی پرواز کے بارے میں کوئی نئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اداکارہ نے طیارے کی کھڑکی سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ تم سے سخت نفرت ہے، ایٹ ایئر انڈیا

میں صبح 4 بجے سے ایئر پورٹ پر موجود ہوں تاکہ 5 بجے کی فلائٹ پکڑ سکوں، لیکن اسے بغیر کسی وجہ کہ ہر گھنٹے بڑھا بڑھا کر 11 بجے تک پہنچا دیا گیا ہے، قومی ایئر لائن بہتر کام کرے تاہم بعد میں انہوں نے یہ پوسٹ حذف کردی۔

واضح رہے کہ بھارتی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کے بارے میں یہ کسی سیلیبریٹی کی کوئی پہلی شکایت نہیں ہے حال ہی میں موسیقار انوشکا شنکر نے بھی تنقید کی تھی جب حال ہی میں دورانِ سفر ان کے ستار کو نقصان پہنچا تھا۔

حالانکہ ایئر لائن نے ان سے اس کی ہینڈلنگ کی فیس وصول کی تھی ایک  ویڈیو کیپشن کے ساتھ پوسٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا کے میرے ستار کے ساتھ کیے گئے سلوک نے مجھے سخت افسردہ کر دیا ہے بغیر کسی دانستہ لاپروائی کے ایسا نقصان آخر کیسے ہو سکتا ہے؟

Shares