لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بھاری جرمانوں سے تنگ ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

اہم خبریں

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(فیاض مدثر) بھاری جرمانوں سے تنگ اور ٹریفک آرڈینس  2025کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے آج سے غیر معینہ مدت کے لیئے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے بھاری جرمانوں اور ٹریفک آرڈینس  2025 کو کتم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ یہ سراسر ظلم ہے

انہوں نے کہا پورے پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بارہ سو میں بنتا ہے جبکہ پنجاب میں بارہ ہزار فیس ہے یہ کونسا انصاف ہے ۔ اور انہوں نے مزید کہا اس پہیہ جام ہڑتال میں گڈز ٹرانسپورٹ، منی مزدا،لوڈر ، اور رکشے بھی شامل ہونگے۔ جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہڑتاال غیر معینہ مدت کے لیئے جاری رہے گی۔

رہنماوں نے کہا کہ انٹرا سٹی، بین الاضلاعی، بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ واضح رہے حکومت کے ساتھ مزاکرات کا پہلا دور آج ناکام ہو گیا ہے امید ہے دوسرا دور بھی آج ہو گا۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا موقف بھی سامنے آیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے  خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی۔ ہم بلیک میل نہیں ہونگے سکول کے بچوں کی زندگیاں سب سے اہم ہیں ویگنیں الٹتی رہیں یہ نہیں ہوگا قانوں پر عمل درآمد کے سوا دوسرا آپسشن نہیں ہے۔

Shares